Urdu: اندیشہ یائے دور دراز

iskander e azam

Senior Member
English
،دوستو
:اس جملے کو غور کیجیے

سیلاب کا زور اگرچہ بتدریج کم ہو رہا ہے‘ تاہم اس کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں ایک عرصہ لگے گا۔ متاثرین کی بحالی اور بے گھر ہونے والوں کو اپنے گھروں کو واپسی کیلئے کتنا عرصہ درکار ہوگا‘ اس ضمن میں کئی قسم کے اندیشہ ہائے دور دراز لاحق ہیں۔

میں آپ لوگوں سے دو سوال پوچھ رہا ہوں۔
اندیشہ یائے دور دراز کے معنی کیا ہیں اور کیا اندیشہ کا جمع اندیشہ یائے ہے؟
میں آپ کی مدد کے لیے بہت ممنون ہوں۔
اسکندر​
 
  • marrish

    Senior Member
    اُردو Urdu
    آپ پوچھ کچھ اور رہے ہیں اور لکھا کچھ اور ہے۔ ایسا پہلی بار بھی نہیں ہوا لہٰذا میرا مشورہ ہے کہ آپ کو توجّہ دے کر پڑھنا اور لکھنا چاہیے۔
     

    Qureshpor

    Senior Member
    Panjabi, Urdu پنجابی، اردو
    سکندر صاحب، اگر آپ بُرا نہ مانیں، مجھے مرّش صاحب سے اتّفاق ہے۔ مجھے بھی کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ اپنا سوال پوچھنے سے پہلے آپ کچھ زیادہ سوچ بچار نہیں کرتے۔ بھلا لفظ اندیشہ کی جمع اندیشہ یائے کیسے ہو سکتی ہے؟

    مرزا اسدالّلہ خان غالب کی ایک مشہور غزل کا مطلع ہے۔۔۔

    نہ گل نغمہ ہوں نہ پردہء ساز
    میں ہوں اپنی شکست کی آواز

    پھر دوسرا شعر ہے۔۔۔

    تو اور آرائشِ خمِ کاکُل
    میں اور اندیشہ ہائے دور دراز​
     

    iskander e azam

    Senior Member
    English
    دوستو، میں بھی آپ دونوں سے اتّفاق کرتا ہوں لیکن میں انسان ہوں اور مجھ سے غلطیاں ہوتی رہتی ہیں اور ہوتی رہتی رہیں گے۔ عموماً مجھے اردو کا مطالعہ کا وقت ادھ رات سے بعد ملتا ہے۔ جب میں کافی تھکا ہوا ہوں۔ اس طرح بھی سوچیے کہ اگر مجھ سے غلطیاں نہ ہوتیں تو میں آپ لوگو کا شاگرد نہ ہوتا اور آپ میرے استاد نہ ہوتے۔​
     
    Last edited:
    < Previous | Next >
    Top