Urdu: علامگی

iskander e azam

Senior Member
English
عزیز یاران،۔
زاہد مسعود صاحب اپنی مزاحیہ تصنیف میں لکھتے ہیں کہ علامہ (جیسی علامہ اقبال وغیرہ) کا اسم کیفیت علامگی ہے : تضحیک اللغات، ۲۰۱۷، باب ۲۳، ص ۱۰۶، س ۱۶۔
کوئی اس کا تصدیق کر سکتا ہے؟
انٹرنیٹ تلاش کی لیکن کچھ نہیں ملی۔
میں اپ کی مدد کا طلب گار ہوں۔
اسکندر​
 
Last edited:
  • Alfaaz

    Senior Member
    English
    متعلقہ موضوع: Urdu: Use of the -gii suffix

    علامہ سے علامگی - عمدگی، جملگی، وغیرہ کی طرز (یعنی عربی لفظ + فارسی لاحقہ گی) پر مبنی ہے اور غالبا فارسی سے اُردو میں داخل ہوا ہے۔ لہٰذا، ان تمام نکات کی روشنی میں اور ارکان کی گذشتہ گفتگو کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ لفظ "قابل قبول" معلوم ہوتا ہے

    انٹرنیٹ پر چند امثال موجود ہیں. طبی مضامین میں بھی "علامگی" مستعمل ہے، لیکن شاید مختلف معنی کے ساتھ...یا پھر طباعتی اغلاط ہیں...؟ دیگر ارکان بہتر بتا سکیں گے.
     
    < Previous | Next >
    Top