HZKhan
Senior Member
Persian (Cultural Language)
سلام دوستانِ محترم
زبانِ اردو میں جو فارسی و عربی اضافتوں سے تشکیل شدہ تراکیب استعمال ہوتی ہیں، کیا اُن کی جمع اردو کے قواعد پر بنائی جا سکتی ہے؟ بہ الفاظِ دیگر، کیا یہ جمعیں آپ کی نظر میں درست ہیں: برِّ اعظموں، طرزِ زندگیوں، ضرب المثلوں وغیرہ؟
اور اگر بالفرض مذکورہ بالا الفاظ آپ کی نظر میں درست نہ ہوں، تو پھر اپنی رائے سے آگاہ کیجیے کہ اردو میں 'برِّ اعظم' کی جمع کس طرز پر بنائی جائے گی؟
اگر فارسی گو حضرات کی بات کی جائے تو وہ عربی اضافت کے حامل الفاظ کی بھی فارسی جمع بناتے ہیں مثلاً فارسی میں 'ضرب المثل' کی جمع کے طور پر 'ضرب المثل ہا' مستعمل ہے۔

Last edited: