Urdu: کے ہاں

iskander e azam

Senior Member
English
!
دوستو

میں اب غالب احمد یار خان کی کتاب"میں نے پاکستان ٹوٹتے دیکھا" جو ۲۰۱۶ء میں اشاعت ہوئی پڑھ رہا ہوں۔

وہ لکھتا ہے کہ

۔۔۔لوئی ماؤنٹ بیٹن نے لے لی [وائسرائے کا عہدہ] جو جنگی رہنما اور ملکہ وکٹوریہ کے پوتے ہونے کے س
ب
ب کنزرویٹو کے ہاں مقبولیت رکھتے تھے۔

باب ۳، ورق ۵۴، لکیریں ۱۴ تا ۱۵

اس کا انگریزئ ترجمہ ہے

Louis Mountbatten took it, who on the basis of being a war leader and Queen Victoria's grandson was popular amongst the conservatives.

میری لغت میں "کے ہاں" کے معنے ہیں ’گھر یا رہنے کی جگہ’ لیکن یہ معنے یارخان صاحب کی جملے میں ظاہر نہیں۔

کوئی میری مدد کر سکتا ہے۔
بہت شکریہ
۔

،
مکرمی

اسکندر​
 
  • Qureshpor

    Senior Member
    Panjabi, Urdu پنجابی، اردو
    سکندر صاحب۔ کے ہاں کی تعریف جو آپ نے لکھی ہے وہی ہے۔۔

    مثلاً

    میرے ہاں کسی دن آؤ ۔

    یعنی میرے گھر، میرے دفتر وغیرہ آؤ

    سیاق و سباق کے لحاظ سےآپ کے جملے میں مستعمل ۔۔ کانسروٹوز کے ہاں مقبول ۔۔ کے معنی کانسروٹوز دائروں میں مقبول کے ہیں۔
     

    iskander e azam

    Senior Member
    English
    سکندر صاحب۔ کے ہاں کی تعریف جو آپ نے لکھی ہے وہی ہے۔۔

    مثلاً

    میرے ہاں کسی دن آؤ ۔

    یعنی میرے گھر، میرے دفتر وغیرہ آؤ

    سیاق و سباق کے لحاظ سےآپ کے جملے میں مستعمل ۔۔ کانسروٹوز کے ہاں مقبول ۔۔ کے معنی کانسروٹوز دائروں میں مقبول کے ہیں۔
    ،
    قریشپور صاحب

    ،بہت بہت شکریہ

    اسکندر​
     

    Shahaalam

    New Member
    India-Hindustani
    میں نے کے آں اور کے یہاں بھی استعمال ہوتے دیکھے ہیں
     
    < Previous | Next >
    Top