Urdu: Blood Pressure

panjabigator

Senior Member
Am. English
Curious, what do people say for "blood pressure" in Urdu? I feel like I have heard "bee pee" in all the South Asian languages I have studied. In Hindi, I'm aware that रक्तचाप exists though I've never heard it said casually.
 
  • پنجابی‌گیٹرصاحب ست‌سری‌اکال

    خداتعالیٰ آپ مع احباب کو تندرستی و صحت عطا فرمائے!
    • اُردو میں نہ کہ ایک لفظ ہے ، بلکہ متعدّد الفاظ موجود ہیں اور مجھے اس وقت کم از کم تین مختلف الفاظ یاد آ رہے ہیں۔ اُن میں سے فی‌الوقت ایک پیشِ خدمت ہے
    "خون کا دباؤ"

    معمولی طور پر اردو میں مختلف رجسٹروں کے لحاظ سے مختلف الفاظ میسّر ہوا کرتے ہیں۔

    طبی اصطلاح میں فشارالدم کہیں گے لیکن یہ بھی (میعاری) معیاری اردو میں عام طور پر استعمال ہونے والا لفظ ہے.

    میں نے کبھی "بی۔پی۔" استعمال نہیں کیا لیکن سُنا تو ہو ہی گا، اس کی جگہ "بلڈ پریشر"=blood pressure ہی میرے اندازہ میں عام مروّج ہے، لیکن دیگر شرکاء کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔
     
    Last edited:
    For some reason, my text is getting butchered, so here's a screenshot!
    1684359504649.png
     
    A few more terms for blood pressure:
    • فشارِ خون/دم
    • ضغط الدّمَوی
    marrish said:
    اس کی جگہ "بلڈ پریشر"=blood pressure ہی میرے اندازہ میں عام مروّج ہے، لیکن دیگر شرکاء کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔
    بلڈ پریشر اور بی پی دونوں ہی مستعمل ہیں۔ ظاہر ہے، مختلف لوگ مختلف الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔
    marrish said:
    طبی اصطلاح میں فشارالدم کہیں گے لیکن یہ بھی میعاری اردو میں عام طور پر استعمال ہونے والا لفظ ہے​
    جیسے کہ آپ کو پہلے سے معلوم ہو گا، آپ کی مجوزہ اصطلاح کو کئی علماء لسانیات غلط تصور کریں گے کیونکہ "فشار" فارسی سے ہے۔ لہٰذا عربی ترکیب میں استعمال روایتی طور پر غلط تصوّر کیا جاتا ہے (قریب المرگ، سست الوجود، وغیرہ)۔ (ظاہر ہے کہ یہ باتیں/اصول قابل بحث ہیں - یعنی کئی علماء یا اردو گویان شاید کہہ سکتے ہیں کہ یہ اردو کا حصّہ بن گئے تو اب صحیح اور غلط میں نہیں پڑنا چاہیے، مروّج ہو گئے تو درست ہی تصوّر ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔) اس اعتبار سے صحیح طبّی اصطلاح "ضغط الدموی" ہے۔

    اضافی معلومات: لفظ "ضغط" دیگر/قدیم اردو لغات میں درج نہیں ملتا، تاہم اردو لغت تاریخی اصول پر میں موجود ہے اور طبّی/سائنسی اصطلاحات کے لیے ایک مثبت اضافہ معلوم ہوتا ہے۔
     
    خون کا دباؤ

    فشارِ خون​
    جیسے کہ آپ کو پہلے سے معلوم ہو گا، آپ کی مجوزہ اصطلاح کو کئی علماء لسانیات غلط تصور کریں گے کیونکہ "فشار" فارسی سے ہے۔ لہٰذا عربی ترکیب میں استعمال روایتی طور پر غلط تصوّر کیا جاتا ہے (قریب المرگ، سست الوجود، وغیرہ)۔ (ظاہر ہے کہ یہ باتیں/اصول قابل بحث ہیں - یعنی کئی علماء یا اردو گویان شاید کہہ سکتے ہیں کہ یہ اردو کا حصّہ بن گئے تو اب صحیح اور غلط میں نہیں پڑنا چاہیے، مروّج ہو گئے تو درست ہی تصوّر ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔) اس اعتبار سے صحیح طبّی اصطلاح "ضغط الدموی" ہے۔
    آپ کا فرمان درست ہے لیکن اردو لغت میں فشار الدم درج ہے۔ اگر فوق البھڑک قابلِ قبول ہے تو فشار الدّم کو بھی اردو میں پذیرائی ملنی چاہیئے۔

    ضغط الدّم بھی درست ترکیب ہوگی، میرے خیال میں۔۔۔۔۔ لیکن میں فشارِ خون کو ترجیح دونگا۔
    بلڈ پریشر اور بی پی دونوں ہی مستعمل ہیں۔ ظاہر ہے، مختلف لوگ مختلف الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔
    بلڈ پریشر کا استعمال عام ہے اور جہاں تک بی پی کا تعلّق ہے میرے نزدیک تو یہ برٹش پٹرولیم کا مخفف ہے مگر لگتا ہے کہ ہمارے لوگوں کا بی پی بھی ہوتا ہے۔

    خدشہ ہے کہ اُس شوخ کا بڑھ جائے نہ بی پی
    شاہد ترے اشعار جو نمکین بہت ہیں

    سرفراز شاہد
     
    We risk becoming too pedantic if we begin to treat terms that combine Farsi, Arabic and Indic terms as incorrect. After all these words are part of the Urdu language which in itself is a hodge podge of regional wisdom. That being said the terms that I am familiar with for Blood pressure in Urdu besides the English loan word and bii-pii (QP saaHib's hilarious quip notwithstanding) are indeed fashaar e xuun and Xuun kaa dabaa'o. The former at least follows the pedantic pattern underlined above. I guess the more Indic but unheard of alternative would be lahuu kaa dabaa'o. Fishaaru'ddam doesn't follow that pattern and is correct but not used as much Meaning of fishaaruddam in English | Rekhta Dictionary. As for ضغط الدم, it's usage would indeed be correct but is limited to arcane and technical vocabulary similar to Latin technical terms like manus for hand.

    Would xuunii-dabaa'o and xuunii fashaar/fishaar also be deemed correct? We do have xuunii-rishta for blood relations.

    BP follows a similar pattern to people claiming they have shuugar I.e. sugar for when their sugar levels rise. In Arabic they similarly use sukr to mean someone suffers from high sugar levels i.e. ziyaabeetas. Could it be that at one point more local terms i.e. shakkar and xuun were used and these were supplanted by BP and sugar later?

    How would you refer to rising blood pressure or lowering blood pressure besides using the English terms high and low? I've come across chaRhnaa for rising blood pressure but haven't stumbled upon an alternative to low blood pressure besides kam honaa.

    Should rise be chaRhnaa and lower utarnaa? Kam for low, ziyaadah/besh for high?
    Past/zer and Baalaa/bulaand/a'aalaa could be other alternatives. Actually I have come across Buland fashaar E xuun for high blood pressure. Where buland is used generally the opposite is past.
     
    Last edited:
    بلڈ پریشر اور بی پی دونوں ہی مستعمل ہیں۔ ظاہر ہے، مختلف لوگ مختلف الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

    توضیح و توثیق کے لئے متشکر ہوں میں اس غلط فہمی میں مبتلا تھا کہ بی۔پی۔کا بنسبت دوسری زبانوں
    کے قابلِ ذکر رواج نہیں ہے البتّہ میں آپ کی رائے کا قائل رہوں گا کیونکہ میرا تجربہ اس معاملے میں قدرے محدود ہے۔

    جیسے کہ آپ کو پہلے سے معلوم ہو گا، آپ کی مجوزہ اصطلاح کو کئی علماء لسانیات غلط تصور کریں گے کیونکہ "فشار" فارسی سے ہے۔ لہٰذا عربی ترکیب میں استعمال روایتی طور پر غلط تصوّر کیا جاتا ہے (قریب المرگ، سست الوجود، وغیرہ)۔ (ظاہر ہے کہ یہ باتیں/اصول قابل بحث ہیں - یعنی کئی علماء یا اردو گویان شاید کہہ سکتے ہیں کہ یہ اردو کا حصّہ بن گئے تو اب صحیح اور غلط میں نہیں پڑنا چاہیے، مروّج ہو گئے تو درست ہی تصوّر ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔) اس اعتبار سے صحیح طبّی اصطلاح "ضغط الدموی" ہے۔

    طبی اصطلاحوں کے معاملے میں چونکہ میرا تجربہ قدرے محدود ہے لہذا آپ کی ماہرانہ رائے کا قائل رہوں گا ۔جیسا آپ نے اشارہ کیا، مجھے پہلے سے معلوم ہے کہ "فشار" فارسی الاصل ہے، اس لئے عربی اضافت کو ناجائز قرار دیا جا سکتا ہے مگر یہ کلمہ میں نے استعمال ہوتے سُنا اور پڑھا ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ فارسی ترکیب مابعد پیش کی جائے۔

    ایسے ہی آپ کی تجویزکردہ اصطلاح موزون و قابلِ تحسین معلوم ہوتی ہے جو اِس عبارت کو درست طور پر ادا کرتی ہے لیکن میرے لئے یہ لفظ نیا ہے۔ میں فشارِ دم یا فشارالدم کو
    ترجیح دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ اول پوسٹ کے حسبِ منشاء میں نے بول چال کی زبان کی بات لکھی تھی اور جناب قبلہ فصاحت کے مسائل کی شرح کر رہے ہیں 😁۔

    Curious, what do people say for "blood pressure" in Urdu? I feel like I have heard "bee pee" in all the South Asian languages I have studied. In Hindi, I'm aware that रक्तचाप exists though I've never heard it said casually.
     
    Last edited by a moderator:
    marrish said:
    یاد رہے کہ اول پوسٹ کے حسبِ منشاء میں نے بول چال کی زبان کی بات لکھی تھی اور جناب قبلہ فصاحت کے مسائل کی شرح کر رہے ہیں​
    جی، اس میں تو کوئی شکّ ہی نہیں کہ "فشارِ خون" سب سے عامّ ہے۔ اس لیے میں نے فہرست میں پہلے درج کیا تھا۔ باقی تمہید باندھنے کا مقصد بنیادی طور پر تھریڈ/فورم میں لفظ "ضغط" کا تعارف کروانا تھا، کیونکہ یہ لفظ ذخیرہ الفاظ میں ایک مثبت اضافہ معلوم ہوتا ہے - کم از کم اصطلاحات کے لیے۔
     
    Back
    Top